Ticker

8/recent/ticker-posts

Interesting Comments of Shahid Khaqan Abbasi On PDM movement

گزشتہ روز ایک نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام جرگہ میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پی ڈی ایم سے متعلق دلچسپ تبصرہ کیا.

یہ بدقسمتی ہےجو پی ڈی ایم کا مقصد تھا  اس کے مطابق معاملات کو اور ملک کے نظام کو آئین کے مطابق چلایاجانا تھا۔مگر افسوس کی یہ مقصد پورا نہ ہو سکا.

مزید کہنا تھا کہ اس مقصد سے ہم سب کی توجہ ہٹ چکی ہے۔  اگر پی ڈی ایم  صرف اور صرف مسلم لیگ نون ہی رہ جائے تب بھی ہم اپنے مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے.

ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ پی ڈی ایم کے انتہائی اہم اجلاس میں ہونے والی گفتگو میڈیا کے سامنے آنا کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے.

ایک اور دلچسپ تبصرہ انہوں نے یہ کیا کہ پاکستان عجیب و غریب واقعات سے بھرا پڑا ہے مثال کے طور پر موجودہ سینٹ کا چیئرمین بھی متنازعہ ہے اور لیڈر آف دی اپوزیشن بھی متنازعہ ہے.



صحافی نے پوچھا کہ جب ایک عام آدمی کا علاج پاکستان میں ہو سکتا ہے تو میاں محمد نواز شریف کا کیوں نہیں جس کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئین پاکستان ہر شہری کو یہ حق دیتا ہے کہ وہ جہاں مرضی چاہے علاج کروائے لیکن میں ذاتی طور پر یہ سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں ایک ایسا قانون ہونا چاہیے جو اس بات کو یقینی بنائے کہ کوئی بھی شخص جو کسی اہم عہدے پر فائز ہے وہ مدت ملازمت کے دوران یا اس کے بعد بیرون ملک نہ جا سکے.

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں پر کرونا وائرس کی ویکسین مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہے.

 ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت جہاں بلا وجہ اتنے اخراجات کرتی ہے وہاں کیا پچاس ارب کی ویکسین عوام میں تقسیم نہیں کر سکتی؟

انہوں نے موجودہ وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ عوام کے سامنے ٹیکنیکل وجوہات بیان کریں کہ کس طرح ویکسینیشن کے باوجود انہیں کرونا وائرس لگ گیا ورنہ عوام میں خوف وہراس ویکسین سے متعلق پھیل سکتا ہے.



Post a Comment

0 Comments