Ticker

8/recent/ticker-posts

Easy Ways to Prevent Diabetes


-

ذیابطیس یقینی طور پر ایک خاموش قائل ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ  آپ کو موت کی طرف لے جاتی ہے.

اس بیماری میں انسانی جسم سے شوگر کا تناسب بگڑ جاتا ہے جو آگے جا کر مزید جسمانی پیچیدگیوں کی وجہ بنتا ہے. سائنس نے اگرچہ بہت ترقی کر لی ہے تا ہم پاکستان کے عوام اس ترقی سے خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھا سکے ہیں. جدید سائنس نے ذیابطیس کے خطرات کو کم کرنے کے لئے چند آسان طریقے بتائیں ہیں جو ہم آپکے ساتھ بھی شیئر کرنا چاہیں گے

وقفے وقفے سے متوازن غذا 

وقفے وقفے سے متوازن غذا لیں اور مسلسل کھانے سے پرہیز کریں- سادہ غذا آپکی صحت کو یقینی بناتی ہے


رینبو کھانے

جس طرح بارش کے بعد نمودار ہونے والے رینبو میں سات رنگ ہوتے ہیں، اسی طرح سائنس بھی آپ کو سات طرح کے رنگوں کے کھانوں کی ترغیب دیتی ہے. ایک ہی طرح کے رنگ والے کھانے آپکے لئے موزوں نہیں ہیں. کھانے میں رنگ برنگ کی سبزیاں، پھل اور دیگر اجناس ضرور لیں- اس طرح آپ آسانی سے ذیابطیس سے بچ سکتے ہیں

سوشل گروپس

سوشل میڈیا باہمی رابطوں کا بہترین ذریعہ ہے جس کو استعمال کرتے ھوئے آپ دیگر لوگوں کے خیالات اور تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں. فیس بک پر ذیابطیس سے متعلق مختلف گروپس موجود ہیں جو آپکو رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں 

خوش رہیں 

مشکلات انسانی زندگی کا حصّہ ہیں، اب یہ آپ پر منحصر ہے کے آپ زندگی کی مشکلات کو دل سے لگا کر پریشن رہتے ہیں یا پھر ان کے حل کرنے کی جدوجہد کرکے خوش رہنا چاہتے ہیں- ضروری نہیں آپ کی ہر پریشانی کا حل موجود ہو مگر ہم امید کرتے ہیں کے آپ اپنی سوچ کو مثبت کر کے خطرناک بیماریوں سے بچ سکتے ہیں

سفید چاولوں سے پرہیز

سفید چاولوں میں موجود فیٹس آپکے جسم میں موجود خلیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں، لہٰذا ان سے پرہیز کریں- آپ سفید چاولوں کے متبادل بھورے چاول استعمال کر سکتے ہیں 


سلاد اور دودھ کا استعمال

سلاد اور دودھ کا روزانہ استعمال ذیابطیس جیسی بیماریوں سے بچانے میں آپکی مدد کر سکتا ہے، خصوصی طور پر ناشتے میں دودھ ضرور پیئیں






Post a Comment

0 Comments