Ticker

8/recent/ticker-posts

Chinese liquor company gets licence in Pakistan | Urdu

پڑوسی ملک کی کمپنی کو پاکستان میں شراب کی تیاری کا لائسنس مل گیا.۔

چین کی ایک مشہور زمانہ کمپنی جو کہ شراب بناتی ہے اس کو پاکستان میں کام کرنے کے لئے لائسنس مل گیا ہے ذرائع کے مطابق اس کمپنی کا نام "ہوئی کوسٹل بروری اینڈ ڈسٹیلری" ہے.۔

بتایا جاتا ہے کہ چین کی یہ کمپنی بلوچستان کے ایڈریس پر گزشتہ سال رجسٹرڈ ہوئی.۔


اس کمپنی کو بلوچستان میں قدم جمانے کے لیے لیے لسبیلہ انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا بھرپور تعاون حاصل ہے.۔

موصول کردہ تازہ خبروں کے مطابق کمپنی کو لائسنس کا بھی  اجراء ہوچکا ہے

واضح رہے کہ پاکستان میں شراب تیار کرنے والی یہ پہلی غیر ملکی کمپنی ہے اور اس کمپنی کو چین میں شراب تیار کرنے کا وسیع تجربہ بھی حاصل ہے اور کمپنی اپنی صلاحیتوں کو بروئےکار لاتے ہوئے پاکستان میں بھی کاروبار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے
۔
شروعات میں یہ کمپنی پاکستان میں اپنے دو بہترین برانڈ کا اجراء کرے گی کمپنی  میں شراب تیار  کے لئے بوتلوں اور دیگر ضروری سامان کا انتظام ہو چکا ہے

یہ خبر پاکستانی حلقوں میں تشویش کا باعث بن رہی ہے ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی عوام یہ سوال کرنے لگے ہیں کہ ریاست مدینہ کے دعویدار ایسی کمپنی کو پاکستان میں کام کرنے کی اجازت کیسے دے سکتی ہیں

دوسری جانب لبرل طبقہ کا یہ کہنا ہے کہ شراب کی فروخت صرف غیر مسلم کو کی جائے گی لہذا مسلمانوں کا اس حوالے سے تشویش کا اظہار کرنا بے معنی ہے

قارئین کی اس بارے میں کیا رائے ہے برائے مہربانی ہمیں ضرور مطلع کریں۔

Post a Comment

0 Comments