زبان صرف رابطوں کا ذریعہ نہیں بلکہ زبانوں سے مختلف روایات اور کلچر کو بھی فروغ ملتا ہے- ہم میں سے اکثر لوگ یہ شکایات کرتے نظر آتے ہیں کہ ان کی مادری زبان کو مقامی اور عالمی سطح پر بھر پور پذیرائی حاصل نہیں ہے، ایسے لوگوں سے آپ پوچھیں کہ خود انہوں نے اپنی زبان کو فروغ دینے کے لئے کیا خدمات انجام دیں ہیں؟
خیر ہمارا مقصد کسی پر تنقید کرنا نہیں بلک ہمیں ساتھیوں کو گوگل کی جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں بتانا ہے. دوستوں آپ سب گوگل ٹرانسلیٹر سے تو بخوبی واقف ہونگے، مزید آپ کو بتاتے چلیں کہ گوگل نے ٹرانسلیٹر کمیونٹی متعارف کروا دی ہے جس کا مقصد آپ کو اپنی زبان کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرنا ہے.
آپ بھی اس کمیونٹی میں شمولیت حاصل کر سکتے ہیں. طریقہ کار نہایت ہی آسان ہے. اس آرٹیکل کے آخر میں دیے گئے لنک پر کلک کریں. یاد رہے کہ اس کمیونٹی کا حصہ بننے کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنی زبان کا غیر ملکی زبان میں یا غیر ملکی زبان کا اپنی مادری زبان میں ترجمہ کرنے کی اہلیت رکھتے ہوں.
تو دوستوں یہ وقت ہے کچھ کر دیکھانے کا، آج ہی اس کمیونٹی کا حصّہ بنیے اور اپنی زبان کو عالمی سطح پر فروغ دینے میں گوگل کی مدد کریں. اگر آپ کی زبان گوگل ٹرانسلیٹر پر موجود نہیں ہے تو گوگل کو باور کروائیں کہ وہ آپ کی زبان کو اپنی کمیونٹی کا حصّہ بنائے.
امید کرتے ہیں کہ یہ معلومات آپ کو ضرور پسند آئے گی.
0 Comments