دنیا کا پہلا حفاظتی میک اپ
جی ہاں! برطانوی ڈاکٹر نے ایک ایسا میک اپ تیار کر لیا ہے جس کا مقصد انسانی جلد کو بیرونی خطرناک حملوں سےمحفوظ رکھنا ہے، دنیا بھر میں خواتین پر تیزاب پھیکنے جیسے واقعات کی وجہ سے کافی تحفظات پائے جاتے ہیں جہاں مجرمان کو محض ذہنی مریض ثابت کر کے نرم رویہ اختیار کیا جاتا ہے جبکہ متاثرہ عورت باقی ماندہ زندگی سسک سسک کر اپنے بگڑے ہوئے چہرے کے ساتھ گزارنے پر مجبور ہو جاتی ہے.
اس میک اپ کو تیار کرنے کا مقصد خواتین کو حملوں سے محفوظ رکھنا ہے. اس بہترین میک اپ کو تیار کرنے کا سہرا ڈاکٹر الماس احمد کو جاتا ہے جنہوں کے اس میک اپ کو تیار کرنے میں بہت ریسرچ اور جدوجہد کی.. کہا جاتا ہے کہ اس میک اپ کے فارمولے میں لپ اسٹک، فیس پاؤڈر، کاجل اور فاؤنڈیشن کا استعمال کیا گیا ہے اور ساتھ ہی مخصوص قسم کی حفاظتی لیئر بھی شامل کی گئی ہے جو انسانی جلد کو بیرونی خطرات سے نمٹنے میں مدد دیتی ہے.
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ میک اپ نہ صرف تیزاب سے انسانی جلد کو محفوظ رکھتا ہے بلکہ آگ لگ جانے کی صورت میں یہ جلنے سے بھی بچاتا ہے. اب تک اس میک اپ کے کوئی نقصانات سامنے نہیں آئے تاہم اس میک اپ کو مزید ٹیسٹ کے لئے متعلقہ ادارے کو بھیج دیا گیا ہے.
ڈاکٹر الماس احمد کا کہنا ہے کہ وہ ہیلتھ اور بیوٹی اتھارٹی کی طرف سے اپروول کی متظر ہیں تا کہ اس پروڈکٹ کو جلد از جلد مارکیٹ میں لایا جاسکے.جب ان سے پوچھا گیا کہ یہ خیال آپکو کیسے آیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس میک اپ کو بنانے کے پیچھے انتھک محنت اور معاشرے میں کچھ کر دکھانے کا جزبہ کار فرما ہے جس نے انہیں ریسرچ پر مجبور کیا. ڈاکٹر الماس کا مزید کہنا تھا کہ اس میک اپ کو تیار کنے میں دس سال کا عرصہ لگا.
0 Comments