Ticker

8/recent/ticker-posts

سن پٹی دوست کون ہوتے ہیں؟

سن پٹی دوست کون سے ہوتے ہیں؟

دوستوں کی محفل میں آپ کے پاس بھی ایک عدد سن پٹی دوست ضرور ہوگا۔

سن پٹی ایک خاص قسم کی اصطلاح ہے جو کہ ایک ایسے شخص کے لئے استعمال کی جاتی ہے جس پر کسی بھی بات کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔

حلقہ یاراں میں بھی ایک شخص ایسا ضرور ہوتا ہے کہ جس پر کسی بات کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔

آپ اس کا جتنا مرضی مذاق اڑا لیں مگر اس پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کچھ لوگ اس کو مطمئن ۔بے غیرت بھی کہتے ہیں۔

مثال کے طور پر جب آپ اس سے ملنے جائیں اور کھانے کا وقت ہو تو اس کو ذرہ برابر احساس نہیں ہوگا کہ آپ کے لیے کچھ کھانے کے لئے پیش کرے

بلکہ وہ آپ سے یہ امید لگائے بیٹھا ہو گا کہ آپ اس کے لیے کچھ لیتے ہوئے آئیں۔

ایسے سن پٹی دوستوں کے بارے میں ایک بات مشہور ہے کہ ان کے کان عام انسان سے تھوڑے بڑے ہوتے ہیں۔

ان کی ایک اور خاص نشانی یہ بھی ہے کہ یہ آپ کے لیے تو وقت نہیں نکال پاتے مگر آپ سے یہ امید ضرور لگاتے ہیں کہ آپ ان کے لئے اپنی مصروفیات سے وقت نکال لیں۔

کہتے ہیں کہ ایسے دوست عقلمند بھی ہوتے ہیں، میں نے یہ بات مزاح کی ایک کتاب میں پڑھی۔

اور ایسے دوست خوبصورت بھی ہوتے ہیں ایک  نابینا نے خود اس بات کی گواہی دی

ہماری تنقید سن کر ہمارے ایک سن پٹی دوست نے کہا: "میں بھی فارغ بیٹھے بیٹھے تھک گیا ہوں" یہ کہہ کر وہ لیٹ گیا

کھانے کے لحاظ سے دماغ کے علاوہ انہیں اور بھی کھانے مرغوب ہوتے ہیں

ہمارے دوست کو ایک دفعہ ڈاکوؤں نے گھیر لیا، دوست سمجھے کہ شاید ہم انہیں مذاق کا نشانہ بنا رہے ہیں انہوں نے بھی اپنا چڑیا جیسا سینہ پھلا کر کہا:  "اگر خوبصورت ہونا ہی میرا جرم ہے تو مار دو مجھے گولی!"  ناجانے کیوں ڈاکوؤں نے انہیں ایسے ہی چھوڑ دیا اور چلے گئے۔

ہمارے دوست کو انٹرنیٹ پر اپنی ویڈیوز اپلوڈ کرنے کا بھی بہت شوق ہے اور ہمارے ساتھ بھی اکثر وہ لنک شیئر کرتے رہتے  ہیں مگر نہ جانے کیوں پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی ہمیں اس لنک کو کھولنے کی اجازت نہیں دیتی۔

یقینا وہ ہمارے دوست کے ٹیلنٹ سے سے جلتے ہوں گے۔

بہرحال ایسے دوستوں کی قدر کیجئے کیونکہ دوستوں سے ہی یہ دنیا ہے، البتہ مولوی صاحب کہتے ہیں کہ یہ دنیا ایک دھوکہ ہے۔ 

Post a Comment

0 Comments