Ticker

8/recent/ticker-posts

سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹ فیس بک ایک بار پھر نشانے پر

  ذرائع کے مطابق فیس بک کے پچاس کروڑ صارفین کی ذاتی معلومات ہیک ہوگئی

اس خبر نے دنیا بھر میں موجود فیس بک کے صارفین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہےتازہ ترین خبروں کے مطابق سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ جو معلومات ہیک ہوئی ہیں ان میں سے فون نمبرز، نام، گھر کے پتے، ای میل ایڈریس اور اس طرح کی اور  ذاتی معلومات شامل ہے 

 ہیکرز کے بارے میں اب تک کچھ پتہ نہیں چل سکا

 فیس بک ترجمان اس بارے میں تفصیلات فراہم کرنے میں ہچکچاہٹ کا سامنا کر رہے ہیں

 فیسبک ترجمان کے مطابق لوگوں کی ای میل ایڈریس کا ڈیٹا ضرور چوری ہوا ہے مگر یہ واقعہ 2019 میں ہوا تھا

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت صارفین کا تمام ذاتی ڈیٹا محفوظ حالت میں فیس بک کے پاس موجود ہے اور اس میں گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے

اس خبر نے جہاں دنیا بھر میں ہلچل مچا دی ہے وہیں پر صارفین کو اس بات پر بھی مجبور کر دیا ہے کہ وہ اپنی ذاتی معلومات کی حفاظت خود کریں

Post a Comment

0 Comments