کراچی: گلبرگ کاعلاقہ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد میں سخت لاک ڈاؤن نافذ
کراچی: کورونا کیسز میں اضافے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے فوری فیصلہ کرتے ہوئے ضلع وسطی کے 4 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس میں 16 سے 30 مئی تک کے لیے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ اور یہ کب تک رہے گا؟اس بارے مین انتظامیہ خاموش ہے
نوٹی فکیشن جو جاری ہوا ہے، اِس کے مطابق متاثرہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے نشاندہی کی گئی ہے کہ ان علاقوں میں اس وقت 152 کورونا وائرس کے مریض موجود ہیں جنہیں سختی سے گھروں میں قرنطینہ کردیا ہے جب کہ متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اِس صورتِحال میں عوامی شدید مُشکلات کا شکار هیں
نوٹی فکیشن میں مذید یہ کہا گیا ہےکہ متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی لگادی گئی ہے جب کہ کاروباری و صنعتی سرگرمیاں مکمل معطل رہیں گی اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی، متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر مکمل پابندی ہوگی۔ اِس صورتِحال میں عوام کو گھر میں رہنے کا تو کہا گیا ہے، مگر یہ نہیں بتایا کہ وُہ اپنا گزر بسر کیسے کریں۔
0 Comments