پاکستانی روپے کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ ڈالر مزید سستا ہوگیا
ڈالر کے ساتھ ساتھ دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ آہستہ آہستہ مستحکم ہو رہا ہے
مرکزی بینک کے شیئر کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر گر گیا ہے
امریکی ڈالر تقریبا 55 پیسے سستا ہو کر 154.04 روپے کا ہوگیا ہے اسی طرح یورو کی قدر میں بھی کمی محسوس کی جا سکتی ہے
مارکیٹ سے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق یورو کی قیمت میں،84پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے اور اس وقت یورو مارکیٹ میں تقریباً 181روپے 25 پیسے کے لگ بھگ فروخت کیا جارہا ہے
اسی طرح جاپانی ین 1.40 روپے، برطانوی پاؤنڈ 212.79 روپے، سعودی ریال 41.07 روپے اور اماراتی درھم 41.94 روپے میں فروخت ہوا۔
0 Comments